the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

مصر کے سیکیورٹی اداروں اور عدلیہ کا ساڑھے تین سال کے ایک کم سن بچے کو قتل، لوٹ مار اور اقدام قتل کےالزامات میں عمر قید اور اس کے والد کو باعزت بری کرنے کا تازہ کارنامہ سامنے آیا ہے۔ مصر سمیت دنیا بھر میں مصری فوجی سرکار کی عدلیہ پر خوب لعن طعن کی جا رہی ہے۔

خلیجی اخبار’العربیہ‘ کے مطابقمصر میں سنہ 2013ء کے بعد پولیس اور نام نہاد عدلیہ کے ہاتھوں ایسے ایسے عجوبہ روگاز اور ناقابل یقین واقعات بھی ظہور پذیر ہوئے کہ انہیں سن کر انسان دریائے حیرت میں ڈوب جاتا ہے۔

حال ہی میں مصر کی ایک فوجی عدالت نے ملٹری پراسیکیوٹر کی ہدایت پر مارچ 2014ء میں شمالی مصر کی الفیوم گورنری میں پرتشدد مظاہرے میں حصہ لینے، قومی املاک کی توڑپھوڑ، قتل اور اقدام قتل کے الزامات میں 115 افراد کو عمر کی سزائیں سنائی گئیں تو ان میں ایک نام منصور قرنی احمد علی کا بھی شامل تھا۔ سزا کے وقت اس بچے کی عمر صرف تین سال اور پانچ ماہ تھی۔ 

کیس تیار کرنے والے، اس کی تحقیق اور چھان بین کرنے والے اور سزائیں سنانے والے ججوں میں سے کسی کی توجہ اس کم سن ’مجرم‘



کی جانب نہیں گئی ۔

مصری عدلیہ اور پولیس دونوں کے اس انوکھے فیصلے کی اصل وجہ بچے اور اس کے والد کے ناموں میں مغالطہ بنا۔ کم سن ملزم کے وکیل محمود حمدی نے بتایا کہ دراصل سزا بچے کو نہیں بلکہ اس کے والد کو سنائی گئی تھی مگر ناموں کی وجہ سے لگنے والے مغالطے نے عدلیہ کو تماشا بنا کر رکھ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کے والد جو کہ اصل ملزم ہیں کا نام احمد منصور قرنی شرارہ ہے۔ نام میں یکسانیت نے تفتیش کاروں اور ججوں سب کو غلط فہمی میں مبتلا کر دیا تھا۔

بعض اخبارات نے عمرقید کی سزا پانے والے بچے کی تاریخ پیدائش 10 دسمبر 2012ء بتائی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب عدالت نے ملزم کو یہ سزا سنائی تو وہ عدالت میں موجود نہیں بلکہ اسے مفرور قرار دیا گیا تھا مگر اس کی عمر اور تاریخ پیدائش کی طرف کسی کی توجہ نہیں گئی۔ عدالت نے اس کے والد کو باعزت بری کرتے ہوئے بچے کو اس کی جگہ قصور قرار ردیا۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر بھی زیربحث ہے اور مصر کی فوجی عدالتوں کے ظالمانہ اور غیرمنصفانہ فیصلوں میں اسے ایک منفرد اضافے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.